سحر افطار اور تراویح کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر

بجلی چوروں سے سختی کیساتھ نمٹا جائے گا، وزیرمملکت کاکھلی کچہری سے خطاب

بجلی چوروں سے سختی کیساتھ نمٹا جائے گا، وزیرمملکت کاکھلی کچہری سے خطاب۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر، افطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، کسی کو بھی بجلی چوری نہیں کرنے دیں گے۔


بجلی چوروں سے سختی کیساتھ نمٹا جائیگا، ایبٹ آباد اور حطار کیلئے گرڈ سٹیشنوں پر کام جاری ہے، ہزارہ ڈویژن میں تین ماہ میں 7بلین کی ریکوری ہوئی، وہ سوموار کو واپڈا ریسٹ ہائوس میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے، وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ وہ کراچی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، مٹھی بھر دہشت گردوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے، کراچی آپریشن کے ذریعہ تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story