ٹی 20 انٹرنیشنل واٹسن چھکوں کی ففٹی مکمل کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے
ٹی 20 میچ میں ففٹی اور تین وکٹوں کی پرفارمنس دو مرتبہ انجام دے کر واٹسن نے پاکستان کے محمد حفیظ کی ہمسری بھی کرلی
ٹی 20 میچ میں ففٹی اور تین وکٹوں کی پرفارمنس دو مرتبہ انجام دے کر واٹسن نے پاکستان کے محمد حفیظ کی ہمسری بھی کرلی. فوٹو: اے ایف پی
شین واٹسن ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں چھکوں کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے آسٹریلوی اور دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔
زمبابوے کیخلاف میچ میں 3 بلند وبالا اسٹروکس کے بعد ان کے چھکوںکی تعداد 50 ہوگئی، اسی میچ میں واٹسن نے51 رنز بنانے کیساتھ3کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیا، ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے آسٹریلوی اور دنیا کے دوسرے پلیئر بنے۔
ٹی 20 میچ میں ففٹی اور تین وکٹوں کی پرفارمنس دو مرتبہ انجام دے کر واٹسن نے پاکستان کے محمد حفیظ کی ہمسری بھی کرلی، اسی میچ میں ڈیوڈ وارنر ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بنے، برینڈن میک کولم اور کیون پیٹرسن بھی یہ سنگ میل عبورکرچکے ہیں۔