ٹی 20 وائرس نے سوشل میڈیا سائٹس کولپیٹ میں لےلیا
فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر شائقین تبصروں، تصاویر اور ویڈیوز سے لطف اندوز ہونے لگے
سری لنکا میں نقلی ٹیم یونیفارم بنانے والوں کیخلاف پولیس نے کریک ڈائون شروع کردیا. فوٹو: جمال خورشید
ٹوئنٹی 20 کے وائرس نے سوشل میڈیا سائٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر شائقین ورلڈ کپ کے سنسنی خیز لمحات ، تبصروں، تصاویر اور ویڈیوز سے لطف اندوز ہورہے ہیں، آئی سی سی اور اس کے اسپانسر ادارے کی جانب سے مختلف انعامی سلسلے بھی شروع کیے گئے۔
دوسری جانب سری لنکا میں نقلی ٹیم یونیفارم بنانے والوں کیخلاف پولیس نے کریک ڈائون شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا میں تیزی سے ہونے والی ترقی کے ثمرات سے کرکٹ شائقین بھی پوری طرح محظوظ ہورہے ہیں، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے کھیل کے کروڑوں پر پرستاروں کو کھلاڑیوں سے قریب ہونے اور ان تک اپنی رائے پہنچانے کا موقع مل گیا، میچ کی تازہ ترین صورتحال پرتبصرے کرنے کیلیے شائقین کو فیس بک اور ٹویٹر کی صورت میں پلیٹ فارم میسر آچکے۔
یہاں پر وہ ٹیموں کی اچھی کارکردگی پر ستائش اور بُرے کھیل پر دل کی بھڑاس بغیر خوف و خطر نکالتے ہیں، شائقین کی اسی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی اور اس کی ایک اسپانسر ایئرلائن نے بھی فیس بک اور ٹویٹر پر مختلف پروگرام شروع کیے، ان میں سوالوں کے جوابات دینے پر انعامات بھی دیے جارہے ہیں، آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر اس کے سوشل میڈیا پیجز کو جوائن کیا جاسکتا ہے۔
ان پر کھلاڑیوں کے انٹرویو، تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں، اسی طرح یوٹیوب پر بھی کرکٹ کے چاہنے والوں کے لیے مختلف چینلز پر بہت کچھ موجود ہے۔ جہاں شائقین سوشل میڈیا کے ذریعے کرکٹ سے اپنے والہانہ لگائو کا اظہار کررہے ہیں اسی طرح میزبان ملک میں فینز کی کوشش ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی کٹ میں ہی ملبوس ہوکر میچ دیکھنے کیلیے جائیں۔
شائقین کی اس خواہش سے جعلی شرٹس وغیرہ تیار کرنے کی چاندی ہوگئی تاہم آئی سی سی نے جلد ہی جعلی ایونٹ شرٹس کا نوٹس لیا،اس کی شکایت پر کولمبو کرائم ڈویژن نے نقلی شرٹس فروخت کرنیوالی دکانوں پر چھاپے مارے،ایک فیکٹری کو بھی سیل کردیا گیا ہے، آئی سی سی نے یہ اقدام اپنے آفیشل اسپانسرز کے مفادات اور کاپی رائٹس کے تحفظ کیلیے اٹھایا۔