امریکا میں مسلح جوڑے کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 ہلاک

پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد دونوں حملہ آور قریبی شاپنگ سینٹر میں داخل ہوگئے

ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص اور خاتون نے ریسٹورنٹ میں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ فوٹو: فائل

امریکہ میں ایک شخص اور خاتون نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد کو ہلاک کردیا۔


امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص اور خاتون نے ریسٹورنٹ میں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد دونوں حملہ آور قریبی شاپنگ سینٹر میں داخل ہوگئے اور ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور اسلحے کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story