بھارتی بورڈ کے صدرکی پاکستان آنے سے معذرت
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جوائنٹ سیکریٹری کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جوائنٹ سیکریٹری کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ. فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن نے اے سی سی ڈیولپمنٹ کمیٹی میٹنگ کیلیے پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔
پی سی بی ان سے مستقبل میں ٹیم کے دورے کی بات چیت کا خواہاں تھا اس فیصلے سے اسے شدید دھچکا لگا ہے،سری نواسن کی جگہ بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری کی آمد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس 24 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا ہے۔
اس کے چیئرمین پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف ہیں، میٹنگ میں مظہر خان ( یو اے ای) جان کریبن (ہانگ کانگ) مہندا ویلیپورم (ملائیشیا) پنکج کھیم جی (اومان ) اور ڈیولپمنٹ منیجر بندولاورناپورا کیساتھ اے سی سی چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق بھی شرکت کریں گے، کونسل اور بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کو بھی میٹنگ کیلیے پاکستان آنا تھا تاہم انھوں نے گذشتہ دنوں ذکا اشرف سے معذرت کر لی۔
ان کی جگہ بھارتی بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کی آمد موقع ہے،سری نواسن کے اس فیصلے سے پی سی بی کو شدید دھچکا لگا جو مستقبل میں بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان بلانے کے خواب دیکھ رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آفیشلز کی خواہش تھی کہ بی سی سی آئی چیف کو ملک میں بننے والے نئے اسٹیڈیمز کے بارے میں بتا کر مختصر سیریز کیلیے آمادہ کرنے کی کوشش کی جاتی۔
مگر اب ایسا نہیں ہو سکے گا، سری نواسن نے اپنے فیصلے کی وجہ دیگر مصروفیات کو قرار دیا ہے۔ یاد رہے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کئی برس کے تعطل کے بعد کچھ عرصے قبل ہی بحال ہوئے ہیں، دسمبر میں پاکستانی ٹیم محدود اوورز کے میچز کھیلنے کیلیے پڑوسی ملک جائے گی۔