اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریں سنبھال لیں

مشتاق احمد نے ابتدائی مرحلے میں شروع ہونے والے نوعمر کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اور اسکریننگ کے دوران این سی اے میں موجود رہے

مشتاق احمد نے کیمپ کے آغاز میں عثمان قادر اور کرامت علی جیسے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنرز کیساتھ سیشنز کا پروگرام بنایا ہےفوٹو : فائل

اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں،قبل ازیں قومی کرکٹرز کے سمر کیمپ میں بولرز کی رہنمائی کرنے والے سابق لیگ اسپنر نے منگل کو انڈر 16کھلاڑیوں کیساتھ وقت گزارا، وہ ابتدائی مرحلے میں شروع ہونے والے نوعمر کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اور اسکریننگ کے دوران این سی اے میں موجود رہے۔


یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں انھیں اسپنرز کی بولنگ بہتر بنانے کیلیے کام کرنے کا موقع ملے گا۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے کیمپ کے آغاز میں عثمان قادر اور کرامت علی جیسے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنرز کیساتھ سیشنز کا پروگرام بنایا ہے، بعد ازاں ساتھ ساتھ انڈر16سلو بولرز بھی ان کی توجہ کا مرکز ہونگے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں کیمپ کیلیے منتخب 25کرکٹرز میں لیگ اسپنرز فراز خان، محمد ابتسام، لیفٹ آرمر منصور علی، احمد حسن، آف اسپنرزعریش جعفری اور سعد زاہد شامل ہیں۔
Load Next Story