بنگلہ دیشی حکام کی ملکی شائقین سے برازیلین اور ارجنٹائنی پرچم اتاردینے کی اپیل
بنگلہ دیش کے کئی قصبوں اور شہروں میں جابجا برازیل اور ارجنٹائن کے جھنڈے لہرائے جارہے ہیں
عمومی طور پر کرکٹ کا جنون رکھنے والے بنگلہ دیش میں بھی ورلڈ کپ کی آمد کے قریب ہی ملک میں واضح طور پر برازیل اور ارجنٹائن کی سپورٹ کی جارہی ہے فوٹو: فائل
بنگلہ دیشی حکام نے ملکی شائقین فٹبال کو ارجنٹائنی اور برازیلین جھنڈے اپنے گھروں کی چھتوں سے اتارنے کی اپیل کردی، حکام کے مطابق ایسا کرنے سے ان کے اپنے قومی پرچم کی بے توقیری ہوتی ہے۔
عمومی طور پر کرکٹ کا جنون رکھنے والے بنگلہ دیش میں بھی ورلڈ کپ کی آمد کے قریب ہی ملک میں واضح طور پر برازیل اور ارجنٹائن کی سپورٹ کی جارہی ہے، بنگلہ دیش کے کئی قصبوں اور شہروں میں جابجا برازیل اور ارجنٹائن کے جھنڈے لہرائے جارہے ہیں، تاہم جیسور ڈسٹرکٹ کے حکومتی منتظم مستفیض الرحمان نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں ان دو ممالک کی حمایت میں جھنڈے لہرانے سے ملکی پرچم کی بے توقیری ہورہی ہے، ورلڈ کپ کی آمد پر ہم ارجنٹائن اور برازیلی قوم بن گئے ہیں۔
ہرگھرکی چھت پر ارجنٹائن یا برازیل کا جھنڈا لہرارہا ہے، ہمیں لوگوں کے ان ممالک کی جرسیاں پہن کر گھومنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کسی دوسرے ملک کا پرچم اپنے گھر کی چھت پر لہرانے کو اچھا خیال نہیں جاتا، اس لیے ہم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر غیرملکی پرچموں کو اتاردیں۔