امریکی اعلیٰ قیادت نے ایبٹ آباد آپریشن پر پاکستان کو لا علم رکھا ہلیری

امریکی حکام سمجھتے تھے کہ آئی ایس آئی میں القاعدہ اور طالبان کے حامی موجود ہیں جو اسامہ کوخبردار کرسکتے ہیں

امریکی حکام سمجھتے تھے کہ آئی ایس آئی میں القاعدہ اور طالبان کے حامی موجود ہیں جو اسامہ کوخبردار کرسکتے ہیں فوٹو : فائل

سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے انکشاف کیاہے کہ امریکانے مئی2011 میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کوہلاک کرنے کے خفیہ مشن کے بارے میں پاکستان کو لاعلم رکھنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی قیادت نے کیا تھا ۔


ہلیری نے کہا کہ اِس وجہ یہ تھی کہ امریکی حکام سمجھتے تھے کہ آئی ایس آئی میں القاعدہ اور طالبان کے حامی موجود ہیں جو اسامہ کوخبردار کرسکتے ہیں۔ رازفاش ہونے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی یادداشتوں پرمبنی کتاب ''ہارڈچوائسز (مشکل فیصلے) میںہلیری کلنٹن نے انکشاف کیاکہ امریکی صدراوباما اوراس وقت کے وزیردفاع رابرٹ گیٹس سمیت اعلیٰ امریکی حکام نے اس معاملے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story