ایف بی آر نے واپڈا اوردیگراداروں سے165ارب کے ٹیکس واجبات وصول کرلیے
یہ ادارے ٹیکس عدم ادائیگی کے مرتکب پائے گئے،کارروائی کرکے ریکوری ہوئی،دستاویز
ایف بی آر نے واپڈا اوردیگراداروں سے16.5ارب کے ٹیکس واجبات وصول کرلیے فوٹو: فائل
ایف بی آرنے ساڑھے16 ارب روپے سے زائدکے ٹیکس کی عدم ادائیگی پرواپڈا،سوئی ناردرن گیس کمپنی اوربرجرپینٹس لمیٹڈکیخلاف اسیسمنٹ آرڈرجاری کرکے ٹیکس واجبات وصول کرلیے۔
ایکسپریس کودستیاب دستاویزکے مطابق ایف بی آرکے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیوسینٹرل ریجن لاہورنے واپڈا،سوئی ناردرن گیس کمپنی اوربرجرپینٹس لمیٹڈکی سپیشل انسپکشن کی اور مذکورہ ادارے مجموعی طورپر16 ارب 73 کروڑ 93 لاکھ77 ہزارروپے سیلزٹیکس ادانہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔