سیہونگرمی اوردم گھٹنے سے خاتون سمیت 7افرادجاں بحق

سیم نالے سے2لاشیںملیں،لعل شہبازقلندرکے عرس کے دوران ہلاکتیں17ہوگئیں

سیم نالے سے2لاشیںملیں،لعل شہبازقلندرکے عرس کے دوران ہلاکتیں17ہوگئیں

حضرت لعل شہبازقلندرکے 760 ویںعرس کی تقریبات کے دوران شدیدگرمی اوردم گھٹنے کے باعث خاتون سمیت7 افرادجاںبحق ہوگئے،2 افرادکی لاشیں بھی ملیں۔


شدیدگرمی اورلوڈشیڈنگ کے باعث کئی افرادبے ہوش بھی ہوئے،جاں بحق افرادمیںمیہڑکی فرزانہ ،لاہورکے زیب الٰہی،محمد،ابراہیم قریشی اورعبدالصمد،لودھراںکے رمضان،خان پورکے شہمیراور راولپنڈی کے خالدجان شامل ہیں،ادھردفعہ 144 کی پابندی نہ ہونے کے سبب سیم نالے سے 2 لاشیںملیں جن کی شناخت نہیںہوسکی،

عرس میںزائرین کیلیے مناسب انتظامات نہ ہونے کے سبب کئی زائرین اپنے شہروںکوواپس چلے گئے،واضح رہے کہ عرس کے دوران گرمی اوردم گھٹے سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد17 ہو گئی ہے۔
Load Next Story