حصص مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر 242 پوائنٹس کا اضافہ
مواصلات،بینکاری وپٹرولیم سیکٹرمیں خریداری، غیرملکیوں کی38.5لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری
بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں،مارکیٹ سرمائے میں68 ارب92 کروڑروپے کا اضافہ۔ فوٹو: آن لائن/فائل
MULTAN:
اتصالات کی پی ٹی سی ایل میں مزیدسرمایہ کاری اور غیرملکیوں کی یوبی ایل کے شیئرز میں خریداری دلچسپی جیسے عوامل نے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوبعدازبجٹ تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے 29600 اور29700پوائنٹس کی دوحدیں بیک وقت بحال ہو گئیں۔
تیزی کے سبب56 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 68 ارب92 کروڑ69 لاکھ89 ہزار 393 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ ماری پٹرولیم کمپنی کی نئے قدرتی ذخائرکی دریافت سے پٹرولیم سیکٹر میں بھی خریداری سرگرمیاں بڑھیں جبکہ بینکنگ اور شعبہ مواصلات میں خریداری دلچسپی زیادہ نظر آئی، کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی،ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر67 لاکھ 94 ہزار232 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔
اس دوران غیرملکیوں نے38 لاکھ50 ہزار230 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں 11 لاکھ17 ہزار467 ڈالراور انفرادی سرمایہ کاروں نے 18 لاکھ26 ہزار535 ڈالر کی سرمایہ کاری کی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس242.58 پوائنٹس کے اضافے سے29783.30 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 181.10 پوائنٹس کے اضافے سے20424.47 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 386.05 پوائنٹس کے اضافے سے48037.17 ہوگیا، کاروباری حجم24.69 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر28 کروڑ97 لاکھ99 ہزار 10 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ375 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں210 کے بھائو میں اضافہ، 135 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔