جولائی تا مئی 142013 ترسیلات زر پہلی بار 14 ارب ڈالر سےتجاوز

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 11 ماہ میں12.37فیصد کے اضافے سے 14 ارب33 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،اسٹیٹ بینک

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 11 ماہ میں12.37فیصد کے اضافے سے 14 ارب33 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،اسٹیٹ بینک۔ فوٹو فائل

RAWALPINDI:
بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے گزشتہ 11 ماہ کے دوران وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر پہلی بار14ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 13 ارب 92 کروڑ ڈالر اور مالی سال 2011-12 میں 13ارب 18کروڑ60لاکھ ڈالر رہی تھیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران 12.37فیصد کے ٹھوس اضافے کے ساتھ 14ارب33کروڑ 29لاکھ70ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترسیلات زر 12ارب 75 کروڑ 53 لاکھ 70ہزار ڈالر رہی تھیں۔


اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013 سے مئی2014 تک بیرون ملک پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودی عرب سے 4 ارب 25 کروڑ 75 لاکھ ڈالر بھیجا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ مالیت 3 ارب75کروڑ 15لاکھ50ہزار ڈالر رہی تھی، اسی طرح متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر کی آمد 2 ارب 53 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ کر 2 ارب 81 کروڑ 38 لاکھ، امریکا سے 2 ارب 62 لاکھ80 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 24 کروڑ 18 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 1 ارب77 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 1 ارب 97 کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) سے 1 ارب 46 کروڑ 97 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 1 ارب 69 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 32 کروڑ 63 لاکھ 40 ہزار ڈالر سے بڑھ کر39 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے ترسیلات زر کی آمد اس دوران 89 کروڑ 58 لاکھ60 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 95 کروڑ 47 لاکھ 70 ہزارڈالر ہوگئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ماہ میں ترسیلات زر کی مالیت 1 ارب43کروڑ 83لاکھ60ہزار ڈالر رہی جو مئی 2013 میں 1 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر سے 21.31 فیصد زائد ہیں، اس دوران سعودی عرب سے 45 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزارڈالر، متحدہ عرب امارات 29 کروڑ 9 لاکھ10ہزارڈالر، امریکا 21کروڑ47 لاکھ40ہزار، برطانیہ18کروڑ 10 لاکھ 40ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 16کروڑ40لاکھ10ہزار،یورپی یونین کے ممالک 3کروڑ 90لاکھ60ہزار اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 9کروڑ 74 لاکھ 60ہزارڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Load Next Story