پاکستان سے منفرد کردارکی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گا رضا مراد
اردو اور پنجابی پر مکمل عبور ہے اس لئے پاکستان میں کام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی، بھارتی اداکار
اردو بولنے کے ساتھ ساتھ پڑھ بھی سکتا ہوں، رضا مراد فوٹو: فائل
GILGIT:
بھارتی فلموں کے معروف اداکاررضا مُراد نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں منفرد کردارکی آفرہوئی تو ضرور کام کروں گا۔
'' ایکسپریس '' سے بات کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ پاکستان میں گزرے لمحات کوکبھی نہیں بھلا سکتے۔ پیار، محبت، چاہت اورخلوص سے بھرپور پاکستانیوں نے جس طرح سے انھیں خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی اس سے پہلے ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان سے ہونے والی اچھی آفر کو ضرور قبول کریں گے۔
رضا مراد کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندی اورپنجابی فلموں کے علاوہ دیگرزبانوں کی فلموں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں،وہ اردو بولنے کے ساتھ ساتھ پڑھ بھی سکتے ہیں اور اسی طرح پنجابی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں اس لئے انھیں پاکستان میں اردو اور پنجابی زبان کی فلم یا ڈراموں میں کام کی پیشکش ہوگی تومجھے ان کرداروں کو کرنے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہوگا' ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران انہیں کچھ آفرز ہوئی تھیں اور ان دنوں بھی ایک پاکستانی فلم کی پیشکش ہوئی ہے جس کے بارے میں جونہی معاملات حتمی شکل اختیارکریں گے تووہ اس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔