ایئرپورٹ پر جلنے والے برآمدی سامان کا فوری تخمینہ لگایا جائے ایس ایم منیر

ایف پی سی سی آئی گزشتہ سال بینک کرپٹ ہو گیا تھا لیکن اب صورتحال بہتر ہورہی ہے،چیف ایگزیکٹیو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی

کراچی: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر ایوان تجارت وصنعت کے دورے پر تاجروں وصنعتکاروں سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

PESHAWAR:
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کارگوٹرمینل پر جلنے والے برآمدی شپمنٹ کے نقصانات کا تخمینہ فوری طور پرلگایا جائے۔


ایف آئی اے نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے گزشتہ 5 سال میں منعقد کی گئی نمائشوں کے اخراجات اور دیگر ریکارڈ طلب کرلیے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوکراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں و صنعت کاروں سے خطاب کے دوران کہی، اس موقع پر بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی، کراچی چیمبر کے صدر عامرعبداللہ ذکی اور زبیر موتی والا نے بھی خطاب کیا جبکہ کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین، خالد تواب،کاٹی کے صدر سید فرخ مظہر، سردار یاسین ملک ،سلیم صبا، اے کیو خلیل، ادریس میمن،عبدالسمیع خان اور دیگر بھی موجودتھے۔

ایس ایم منیر نے انکشاف کیا کہ ایف پی سی سی آئی گزشتہ سال مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باعث بینک کرپٹ ہو گیا تھا لیکن اب صورتحال قدرے بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں تاجر و صنعت کار برادری کو درپیش مسائل حل کرنے اور اناملیز کو دور کرنے کیلیے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار یقین دہانی کراچکے ہیں اور بہت جلد تاجر و صنعت کار برادری کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر سمیت کراچی کے تاجروں کو لاحق امن وامان کے خدشات دورکرنے کیلیے وفاقی وزیرداخلہ فوری طورپر تاجروں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ملاقات کریں تاکہ صورتحال میں بہتری پیدا ہوسکے۔
Load Next Story