2010 میں اسپین نے پہلی مرتبہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا اعزاز حاصل کیا
میگا ایونٹ کے میگا مقابلے میں اسپین اور ہالینڈ کے منفی کھیل پر ریفری نے کھلاڑیوں کو 14 مرتبہ یلو کارڈز دکھائے
انجری ٹائم میں اسپینش اسٹار آندریس انیسٹا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنوادیا، فوٹو: فائل
2010 میں پہلی مرتبہ براعظم افریقہ میں ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا جس میں اسپین نے بھی پہلی بار دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا اعزاز حاصل کیا۔
2010 میں فٹ بال کی عالمی جنگ پہلی مرتبہ افریقا میں چھڑی جس میں جنوبی افریقہ نے بطور میزبان فائنلز میں شرکت کی، تاہم ایونٹ میں شامل چھ افریقی سائیڈز میں سے صرف گھانا ہی پہلا مرحلہ عبور کرپائی، لیکن ان کا سفر بھی کوارٹر فائنل میں تمام ہوگیا، اسی طرح 13 یورپیئن کوالیفائر میں سے بھی چھ ممالک نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، جو ان کا کمترین ریکارڈ رہا، پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو جرمنی نے 4-1 سے ہرادیا، میچ میں کئی فیصلے متنازع رہے۔ اسپین نے دوسرے مرحلے میں پرتگال کواور پھرکوارٹر فائنل میں پیراگوئے کو ٹھکانے لگایا،
فائنل میں اسپین اور ہالینڈ مدمقابل آئے، میگا ایونٹ کے میگا مقابلے میں دونوں ٹیموں کی جانب سے منفی کھیل دیکھنے کو ملا، جہاں پر ریفری نے 14 یلو کارڈز پلیئرز کو دکھائے، ڈچ سینٹر بیک جون ہیٹنگا کو دو یلو کارڈز ملنے پر میدان سے باہر بھی جانا پڑا، ڈچ ٹیم کی اس حکمت عملی نے میچ کو 90 منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رکھا لیکن انجری ٹائم میں اسپینش اسٹار آندریس انیسٹا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنوادیا، جرمن پلیئر تھامس مولر5 گول بناکر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بنے، فرنچ اسٹرائیکر نکولس انیلکا کا کوچ ریمونڈ ڈیمونیک سے تنازع رہا، فرنچ ٹیم پہلے رائونڈ کی مہمان ثابت ہوئی۔