جماعت اہلسنّت کاگستاخانہ فلم کیخلاف’’لبیک یارسول اللہ‘‘ مارچ
جانثاران مصطفی آخری سانس تک ناموس رسالتؐ کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینگے ، علما کا خطاب.
کراچی:گستاخانہ فلم کے خلاف جماعت اہلسنّت کے تحت مارچ کے شرکاجناح برج پر احتجاج کے دوران امریکا مخالف نعرے لگارہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
BEIJING:
جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علما، مشائخ و قائدین جماعت اہلسنّت کی قیادت میں نیٹی جیٹی پل تک ''لبیک یا رسول اللہ مارچ '' کیا گیا۔
اس موقع پر جماعت اہلسنت کے قائدین نے گستاخانہ فلم کیخلاف امریکن قونصلیٹ میں یاد داشت جمع کرائی۔ مختلف مقامات پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں اسلام اور قوم کی خاطرغیرت ِ ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام طاغوتی قوتوں کے سامنے جرأت مندانہ مو قف اختیارکریں۔ ناموس رسالت کاتحفظ ایمان کا مسئلہ ہے اس پرکو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جاسکتا ہے ،شان رسالتؐ پرحملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے جانثاران مصطفیؐ آخری سانس تک ناموس رسالتؐ کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیں گے۔
امریکا کومسلمانوں کے احتجاج پر تو تشویش ہے لیکن اس فتنے کے موجد فلم سازکے خلاف کوئی اقدام نہ کرنا کھلی اسلام دشمنی ہے۔حکومت قوم کی نما ئندگی کرتے ہوئے امریکی سفیرکوملک بدرکرے،انسا نی حقوق کے نام پر واویلا کر نے والے شان رسالت میں توہین وگستاخی پر کیوں خا موش ہیں ؟۔ قائدین جماعت اہلسنّت نے گستاخانہ فلم کے خلاف جمعہ 21 ستمبر کوسنی اتحا د کو نسل کی ہڑتال اور 29 ستمبر جمعرات کو سنّی تنظیما ت کے تحت ایم اے جنا ح روڈ پر ہو نے والی ریلی کی بھرپورحما یت کااعلان کیا۔