لارڈز ٹیسٹ میں جوئے روٹ کی سری لنکا کیخلاف ناقابل شکست سنچری

انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام پر 5 وکٹ پر344رنز جوڑ لیے، بیل اور پرائر کی ففٹیز

سری لنکا کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے ابتدائی دن میٹ پرائر ایکشن میں، وہ 76 پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ پر 344 رنز بنالیے۔


لارڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مائیکل کیربیری کی جگہ نئے بیٹسمین سام روبسن نے کپتان الیسٹر کک کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا مگر صرف 14 کے مجموعی اسکور پر یہ جوڑی ٹوٹ گئی۔ روبسن کو صرف ایک رن پر پرنوان پردیپ نے کاٹ بی ہائنڈ کرادیا، کپتان کک 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انھیں نوان کولاسیکرا نے پویلین چلتا کیا.

ای ین بیل اور گیری بیلنس نے ابتدائی صدموں سے ٹیم کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے اسکور کو 74 تک پہنچایا ہی تھا کہ پردیپ نے پرسنا جے وردنے کی مدد سے 23 رنز پر قابو کیا، بیل 56 رنز بناکر ایرنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس موقع پر جوئے روٹ کو ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بیٹسمین معین علی نے جوائن کیا، دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 89 رنز اسکور کیے، معین علی 48رنز بناکر رنگانا ہیراتھ کا شکار بنے، ابتدائی دن کے اختتام پر جوئے روٹ 102 اور میٹ پرائر76 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
Load Next Story