افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 44 طالبان ہلاک 28 زخمی
سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اورمارٹرحملوں میں 4افغان اہلکاروں سمیت9افرادہلاک بھی ہوئے
ہلاک ہونے والے جنگجوؤں میں اہم مقامی رہنما موسیٰ جان بھی شامل ہے، افغان پولیس چیف۔ فوٹو: فائل
افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران اہم مقامی رہنما سمیت 44طالبان جنگجو ہلاک اور 28زخمی جب کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اور مارٹر حملوں میں4افغان اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ افغان نیشنل آرمی نے صوبہ تاخار، غزنی، قندھاراور زابل میں گزشتہ 24 گھنٹوںمیں آپریشن کلین اپ کے دوران 35 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن کے دوران21 عسکریت پسندزخمی بھی ہوئے جبکہ سڑک کنارے بم نصب کرتے ہوئے2 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پرسڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے واقعات میں 4 افغان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
دریں اثنا صوبائی پولیس چیف میجرجنرل عبدالقیوم باقیزوئی کا کہنا تھاکہ پولیس فورسز نے جنوبی صوبہ ہلمند میں کارروائی کے دوران مقامی طالبان رہنماموسیٰ جان کوہلاک جبکہ3کو گرفتارکر لیا۔ اس سے قبل مارے گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں نے صوبائی دارلحکومت لشکرگاہ میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پرحملہ کیا تھا۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں جب کہ ملک میں ہفتے کے روزدوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابا ت کی تیاریاں جاری ہیں۔
دوسری جانب صوبہ فریاب میںمختلف واقعات میں5شہری ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ضلعی گورنر عبدالسلام نزاہت نے بتایاکہ دولت آبادضلع میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملے کے دوران ایک گھرپر میزائل گرنے سے ایک کمسن لڑکااور لڑکی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران انکا رکشاسڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔ ضلع المرمیں پولیس چیک پوائنٹ پرعسکریت پسندوں کے حملے کے دوران مارٹرشیل گرنے سے2شہری ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حملے کے دوران 8 عسکریت پسندہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔