کراچی ٹائونزکی بحالی سے پہلے ہی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی شروع
حکومت سندھ نے بدھ کی شام تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا،چیف افسربھی مقرر نہیں ہوئے

سندھ حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور ٹاؤنز کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے بغیرہی کراچی کے ٹاؤنز میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
جبکہ ابھی تک میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف افسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات کے ذمے دارذرائع کے مطابق بدھ کی شام تک کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،سکھراورلاڑکانہ کومیٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا ہے اورنہ ہی کراچی کے 18ٹاؤنز کی بحالی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے لیکن کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں تقرریوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔
محکمہ بلدیات نے ٹاؤنزمیں تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرکے پھرچندگھنٹوں میں دیگرافسران کی تقرریوں کے احکامات جاری کیے۔ محکمہ بلدیات نے رات گئے اشفاق ملاح کوایڈمنسٹریٹرگڈاپ ٹاؤن، سابق صوبائی وزیر داخلہ منظوروسان کے بھائی نادر وسان کوایڈمنسٹریٹربن قاسم ٹاؤن،رحمت اللہ شیخ کو ایڈمنسٹریٹر صدر ٹاؤن اورمحمد رئیس کو ایڈمنسٹریٹر لیاری ٹاؤن مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تاہم چندگھنٹوں بعد ہی نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیاجس کے تحت نادروسان کو ایڈمنسٹریٹر گڈاپ ٹاؤن ، مسرور میمن کو ایڈمنسٹریٹر بن قاسم ٹاؤن مقررکیاگیا اوراشفاق ملاح کومحکمہ بلدیات میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مذکورہ افسرکو ایڈمنسٹریٹر / چیف افسر ٹاؤن کا نام دیا گیا ہے اس طرح ٹی ایم او کے نام کوختم کرکے سی ایم اوکردیاگیا ہے ۔