وفاقی حکومت کاسرکاری بھرتیوں پرعائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے وزارتوں،ڈویژنوںسے خالی اسامیوں کی فہرستیں25ستمبر تک طلب کر لیں

وزارت خزانہ نے وزارتوں،ڈویژنوںسے خالی اسامیوں کی فہرستیں25ستمبر تک طلب کر لیں

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں پرعائد پابندی اٹھانیکا فیصلہ کیاہے۔


وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے الیکشن سے قبل تمام وزارتوں اور ڈویژنوںمیںموجودہ خالی اسامیوںپرسرکاری ملازمین بھرتی کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تمام وزارتوںاورڈویژنوںکوخالی اسامیوں کی فہرستیں تیارکرکے پچیس ستمبرتک بھجوانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ اب تک جن وزارتوں اورانکے ماتحت اداروںکیطرف سے خالی آسامیوںکی تفصیلات بھجوائی گئی ہیںانکے مطابق پندرہ سوسے زائدآسامیاں خالی پڑی ہیں۔

جبکہ ابھی بہت سی وزارتوں،ڈویژنوں اور انکے ماتحت اداروںکیطرف سے خالی آسامیوں کی فہرستیں موصول ہوناباقی ہیںصرف ایف بی آرمیںایک ہزار،محکمہ قومی بچت میں اڑھائی سو، وزارت مذہبی امور اور اسکے ذیلی اداروںمیں چھ سوسے زائد، وزارت صنعت اور یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں ایک ہزار کے لگ بھگ نئے ملازمین بھرتی کئے جانے کی توقع ہے ۔
Load Next Story