شاہ لطیف ٹاؤن میں بال بم اور لیاری میں کریکر دھماکے 3 افراد زخمی
دھماکوں سے خوف پھیل گیا، شاہ لطیف پولیس نے دھماکے میں زخمی شخص سمیت2افراد کو حراست میں لے لیا
لیاری چیل چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار 2ملزمان کریکر پھینک کر فرار، 4سالہ ریحان اور 6سالہ شایان زخمی۔ فوٹو: فائل
شاہ لطیف ٹائون کے گھر میں بال بم دھماکے اور لیاری میں کریکر دھماکے سے2کمسن بھائیوں سمیت3افراد زخمی ہوگئے، دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
شاہ لطیف پولیس نے بال بم دھماکے میں زخمی شخص سمیت2افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے ظفر ٹائون گلی نمبر 6کے مکان نمبرR-172میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود جنید عالم نامی شخص زخمی ہوگیا، دھماکے کی زور دار آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن انسپکٹر نعیم خان نے بتایا کہ دھماکا بال بم ( دیسی ساختہ کریکر) کا تھا جس کے نتیجے میں جنید عالم معمولی زخمی ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ مکان میں جنید عالم اپنے ایک ساتھی محمد اشرف کے ساتھ رہائشی پذیر ہے اور دونوں افراد کا آبائی تعلق حیدر آباد سے ہے ، جنید اور اشرف مقامی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، واقعہ کے وقت محمد اشرف کام پر گیا ہوا تھا، جنید عالم نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اسے بال کہیں سے ملی تھی جسے وہ اٹھا کر گھر لے آیا تھا جیسے ہی اس نے بال اچھالنے کیلیے زمین پر ماری تو زمین سے ٹکراتے ہی وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیاان سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم جنید کا بیان سچ ہے کہ جھوٹ یا پھر معاملہ کچھ اور ہے اور دھماکے سے پھٹنے والا بال بم ان کی ملکیت تھی۔
کلاکوٹ کے علاقے لیاری چیل چوک جمعہ پاڑہ میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کریکر بم پھینک کر فرار ہو گئے،کریکر بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں2کمسن بھائی4 سالہ ریحان بلوچ ولد عرفان اور6سالہ شایان بلوچ زخمی ہو گئے،کریکر کے دھماکے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا بغدادی اور کلاکوٹ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، بغدادی تھانے کے ہیڈ محرر طارق نے بتایا کہ جمعہ پاڑہ میں واقع کچرا کنڈی میں کریکر بم پڑا ہوا تھا جسے دو بھائیوں نے اسے اٹھایا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔