افتتاحی میچ میں فتح نے برازیلین عوام کا غصہ ٹھنڈا کردیا

دن میں پولیس وشائقین کی آنکھ مچولی سے متاثر ساؤپاؤلو میں رات کوجشن کا سماں

دن میں پولیس وشائقین کی آنکھ مچولی سے متاثر ساؤپاؤلو میں رات کوجشن کا سماں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں کروشیا کیخلاف برازیل کی 3-1 سے فتح سے ساؤ پاؤلو میں عوام کا غصہ بھی ٹھنڈا پڑگیا۔


جن مقامات پر حکومت کے خلاف مظاہرے جاری تھے وہاں پولیس مظاہرین پر آنسوگیس اور ربر کی گولیاں استعمال کرتی رہی، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان دو بدو مقابلہ بھی ہوا، سہ پہر میں کورنتھیاس ایرینا میں افتتاحی تقریب میں آتشبازی کا مظاہرہ ہوا،کروشیا کیخلاف برازیل کے ہر گول پر شہر میں جشن منایاگیا، شہر کے مے خانے شائقین فٹبال سے بھرے رہے، لوگوں نے دکانیں بند کرکے ٹی وی سیٹ آن کرلیے، پٹرول پمپس پر کام کرنے والے ملازمین نے فلیٹ اسکرین پر میچ دیکھنے کو ترجیح دی۔

برازیل کی فتح کے بعد شہر کے لوگوں کا مزاج بھی تبدیل ہوگیا، انھوں نے ٹیم کی کامیابی پر بھرپور جشن منایا، 21 سالہ نرسنگ اسٹوڈنٹ جوناتھن ڈی جیسس سلوا نے خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی یہ لہرپورے برازیل میں پھیل گئی ہے، اس سے ہمیں ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پیلی جرسی زیب تن کیے ہوئے 53 سالہ بینکر ویرا لوسیا نے کہا کہ اس وقت تمام برازیلین عوام کو ٹیم کے ساتھ ہونا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ بین الاقوامی ایونٹ کے دوران احتجاج مناسب نہیں ہے۔
Load Next Story