یوٹیلٹی اسٹور ز پر رمضان پیکیج کا اطلاق23جون سے ہوگا
عوام کو آٹا، گھی، دال چنا، بیسن، کھجور، چاول، چائے، ٹیٹرا پیک دودھ اور مشروبات پر رعایت ملے گی
وفاق نے 2 ارب کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے، اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائینگے، کارپوریشن فوٹو: فائل
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت کے اعلان کردہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت23 جون سے یوٹیلٹی اسٹورز پرآٹا، گھی، کوکنگ آئل، دال چنا، سفید چنا، بیسن، کھجور، چاول، چائے، مصالحہ جات، ٹیٹرا پیک دودھ اور مشروبات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر1500سے زائد اشیائے ضرورت پر 5 سے10فیصد رعایت دی جائے گی ۔ کارپوریشن حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلیے 2 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے جو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے عوام تک پہنچائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اس خصوصی پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو آٹا، گھی، کوکنگ آئل، دال چنا، سفید چنا، بیسن، کھجور، چاول، چائے، مصالحہ جات، ٹیٹرا پیک دودھ اور مشروبات پر رعایت دے گی۔
پیکیج کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹوروں پر 23 جون 2014 سے ہوگا، وفاقی حکومت کی طرف سے2 ارب روپے کی سبسڈی کے نتیجے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلہ بازار کی نسبت 120روپے سستا، یوٹیلٹی گھی فی کلو25 روپے، کوکنگ آئل 28 روپے، دال چنا فی کلو 13روپے، سفید چنا فی کلو 18روپے، چکی بیسن فی کلو20 روپے، کجھور فی کلو40 روپے، چائے 950 گرام پیک 88 روپے، باسمتی چاول فی کلو40 روپے، ٹوٹا چاول فی کلو15 روپے، سیلا چاول فی کلو 38 روپے، دال مونگ فی کلو18 روپے، دال مسور فی کلو 12روپے، دال ماش فی کلو 15روپے، ٹیٹرا پیک دودھ فی لیٹر12روپے کی رعایت دی جائے گی، مصالحہ جات اور مشروبات سستے داموں فروخت کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کی سہولت کیلیے1500سے زائد اشیا پر 5 فیصد سے10 فیصد خصوصی رعایت دے گی جس کی فہرستیں رمضان کے دوران اسٹوروں پر آویزاں کی جائیں گی۔ آن لائن کے مطابق رمضان پیکیج کا اطلاق 23جون سے عید الفطر کے بعد تک اطلاق ہوگا جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی ہدایات پر اشیائے خورونوش کے مقررہ نرخوں کوالٹی اور بروقت سپلائی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
2ارب روپے کی سبسڈی پر مشتمل پیکیج کا اغاز ایک ساتھ ملک بھر کے6 ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پر شروع ہوگا۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن واجد خان سواتی کے مطابق رمضان پیکیج کے حوالے سے ویئر ھاؤس انچارجزکیلیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں تاکہ وہ تمام اشیائے ضرورت کی اسٹورز پوائنٹ پر بر وقت سپلائی یقینی بنائے، رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور شفافیت کیلیے ویجیلنس کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ رمضان پیکیج کے تمام تر فوائدعام ادمی تک پہنچائے جا سکیں۔