کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ گرین لائن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
بس ریپڈ ٹرانزٹ (گرین لائن) کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں
سندھ کے دیگر بڑے شہروں کو کراچی سے منسلک کرنے کے لیے 100 ڈیزل بسیں چلائی جائیں گی۔ فوٹو: فائل
سندھ حکومت نے کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ اسکیم کے تحت گرین لائن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بجٹ میں 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
سندھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے لیے 3 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے بس ریپڈ ٹرانزٹ (گرین لائن) کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سندھ کے دیگر بڑے شہروں کو کراچی سے منسلک کرنے کے لیے 100 ڈیزل بسیں چلائی جائیں گی، اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 34 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، بجٹ میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کی جاری اسکیموں کے لیے 15کروڑ 67 لاکھ روپے کا ترقیاتی فنڈ رکھا گیا ہے۔