سب سے بڑے لٹیرے پنجاب حکومت چلا رہے ہیں شرجیل میمن
آئندہ انتخابات میں پنجاب کے بھائیوں کولٹیروں، جھوٹوں اوربھگوڑوںسے نجات دلائینگے
آئندہ انتخابات میں پنجاب کے بھائیوں کولٹیروں، جھوٹوں اوربھگوڑوںسے نجات دلائینگے۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ پنجاب کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ ملک کے سب سے بڑے لٹیرے پنجاب حکومت کو چلا رہے ہیں اور پنجاب کے نام نہاد حکمران بنے بیٹھے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کے بھائیوں کو لٹیروں،جھوٹوں اور بھگوڑوںسے نجات دلائیں گے جنھوں نے ہرمشکل وقت میں قوم کو تنہا چھوڑ دیا۔ غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والے نوازشریف کے بیٹے ان پیسوں سے بیرون ملک عیاشیوں میں مگن ہیں اورانھیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔یہ بھی بد قسمتی ہے کہ شریف برداران پر چور بازاری اور کرپشن کے تمام مقدمات میں حکم امتناع حاصل ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ میں قوم سے یہ سوال کرتا ہوں کہ اگرنواز شریف واقعی بے قصور ہیں تو کرپشن کے مقدمات کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ۔ میں معززعدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ آخرکیوں لوٹ مار، غبن اورکرپشن جیسے گھنائونے جرائم کے مقدمات میں حکم امتناع دیے جا رہے ہیں۔کیا یہ ملک اور قوم کے ساتھ زیادتی نہیں۔