نجی ادارے کے7 ملازمین حملے کے دوران ہی ہلاک ہوئے ترجمان سول ایوی ایشن

ملازمین کی اموات 9 جون کو رات3 بجے سے صبح9 بجے کے درمیان ہوئیں

آگ لگنے کی وجہ سے عمارت منہدم ہوگئی،10 جون کو جلی ہوئی لاشیں برآمد کیں ۔ فوٹو: فائل

SWAT:
ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کے دوران نجی ادارے کے7 ملازمین جناح ایئرپورٹ ٹرمینل 1 پردہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے جناح اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساتوں ملازمین کی اموات 9 جون کورات 3 بجے سے صبح9 بجے کے درمیان ہوئی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتال نے ان افراد کی لاشیں 10 جون کو صبح6 بجے وصول کیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ دہشت گردی کے شکاران افرادکی موت پوسٹ مارٹم کے وقت سے 24 سے30 گھنٹے پہلے ہوچکی تھیں،ترجمان نے کہا کہ یہ المناک اموات جیری دناتا کے کولڈ اسٹوریج اور گودام میں تاخیر سے امدادی کارروائی کا نتیجہ تھیں۔


ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کولڈ اسٹوریج اورگودام میں لگی ہوئی آگ بجھانے کے لیے کوششیں شروع کرنے میںسی اے اے کی طرف سے غفلت نہیں برتی گئی ، اتوار8 جون کودہشت گرد حملے کی وجہ سے آگ،رات11 بج کر 25 منٹ کے قریب بھڑکی،سی اے اے نے فوری طور پر آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر بھیجیں مگر وہ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آ گئیں جوکارگوایریا میں چھپے ہوئے تھے،اس سے سی اے اے کا ایک ملزم زخمی ہو گیااور آگ بجھانے والے عملے کو پیچھے ہٹنا پڑا،رات2 بجے کے قریب دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی ۔

کیونکہ عملہ فائرنگ کی زد میں آگیا تھا،صبح 3 بج کر42 منٹ پرتیسری کوشش کی گئی اور شام5 بجے تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری رہی جب ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس اور رینجرز نے اعلان کیا کہ تمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیںاور آگ بجھانے کا کام محفوظ طریقے سے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے،اُس وقت تک آگ بہت تیز ہو چکی تھی جیسے ہی آگ پر قابو پایا گیا '' عمارت جیری دناتا ''اور میڈیا کی پہلے کی اطلاعات پر توجہ دیتے ہوئے کولڈ اسٹوریج کے اندر لاپتہ افراد کی تلاش شروع کی گئی ،کولڈ اسٹوریج میں تلاش اور مدد کی کارروائی9 جون کو رات7 بج کر 50منٹ پرمکمل کی گئی ،اندر سے کوئی لاش نہ مل سکی،آگ لگنے کی وجہ سے عمارت منہدم ہو گئی تھی اور کیمیکلز کے شدید بھبکے اُٹھ رہے تھے۔

اگلے دو روز تک مختلف مقامات پر آگ سُلگتی رہی،سی اے اے نے 10 جون کو صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب جیری آفس سے دہشت گردی کا شکار ہونے والے سات افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد کیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ میںتصدیق کی گئی ہے کہ موت اور پوسٹ مارٹم کے درمیان 24 سے 30 گھنٹوں کا وقفہ ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اموات 9 جون کو صبح3 سے9 بجے کے درمیان واقع ہوئی تھیں،ترجمان نے کہا کہ امدادی کارروائی میں تاخیرکا سوال ہی پیدا نہیں
Load Next Story