ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے اسٹیج ڈرامہ ’’لاکھوں میں تین‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیے جانیوالے کھیل میں لوگوں کی بڑی تعداد شو دیکھنے آ رہی ہے، معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا

3 پاگلوں کے بینک ڈکیتی کے مزاحیہ کردار نے خوب دل لبھائے، بوڑھے بابا اور بلوچ گارڈ کی بہترین اداکاری سے بچے بھی مسکرا اٹھے۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میںپیش کیے جانے والے کھیل ''لاکھوں میں تین'' کی مقبولیت میںاضافہ ہوگیا اور کراچی کی عوام کی شو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کے لیے آ رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق فہیم اعظم کی ڈائریکشن میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تھیٹرڈرامہ ''لاکھوں میں تین'' پیش کیاجارہاہے اس کھیل کودیکھنے کے لیے کراچی کی عوام بڑی تعدادمیں آرٹس کونسل کراچی میں آرہی ہے ۔ کھیل میں معاشرے کے مسائل کوبہت خوبی سے اجاگرکیاگیاہے ڈرامہ دیکھنے والوں کاکہناہے کہ کراچی میں بہت عرصے بعد اتنا اچھا کھیل دیکھنے کوملاہے تھیٹرڈرامہ ''لاکھوں میں تین'' کی کہانی تین پاگلوں کے گردگھومتی ہے جوبینک ڈکیتی کے لیے جاتے ہیں ڈرامے کے ہدایت کاراورپروڈیوسرنے اس سبق آموزڈرامے کومزاحیہ اندازمیں پیش کرکے لوگوں کوہنسنے پرمجبورکردیا۔

رنگوں سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ ''لاکھوں میں تین'' نے جہاں معاشرے کی بے حسی کواجاگرکرکے بڑوں کوسوچنے پرمجبورکیاہے وہیں ڈرامے کے مزاحیہ کریکٹربوڑھے بابااوربلوچ گارڈکی بہترین اداکاری نے بچوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیردیں۔ طنزومزاح اورسبق سے بھرپوریہ کھیل 22جون تک آرٹس کونسل کراچی میں جاری رہے گا۔
Load Next Story