جیکولین فرینڈس میں زینت امان جیسی صلاحیتیں موجود ہیں سلمان خان

فلم انڈسٹری میں صرف ایک اداکارہ ہے جس سے میں بہت زیادہ محبت کرتا ہوں اور وہ زینت امان ہیں، سلمان خان

ممبئی: فلم ’’کک‘‘ کے پروموشن ایونٹ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس محو گفتگو ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ اداکارہ جیکولین فرینڈس میں زینت امان جیسی صلاحیتیں موجود ہیں۔


سلمان خان نے اپنی فلم ''کک'' کے ٹریلر کی لانچ کے موقع پر کہا کہ فلم انڈسٹری میں صرف ایک اداکارہ ہے جس سے میں بہت زیادہ محبت کرتا ہوں اور وہ زینت امان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ جیکولین وہ واحد اداکارہ ہیں جو زینت امان جیسی اسٹار بن سکتی ہیں ۔ سلمان خان نے کہا کہ میں نے اسے ہندی کی کچھ بنیادی چیزیں سکھائی ہیں اور وہ لوگوں کے ساتھ ہندی بول سکتی ہے۔
Load Next Story