سونے کی قیمت 550 روپے کے اضافے سے 48550 روپے تولہ ہوگئی
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی دس تولہ سونے کی قیمت 472 روپے بڑھ کر 41614 روپے ہوگئی
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی دس تولہ سونے کی قیمت 472 روپے بڑھ کر 41614 روپے ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 1280 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 اور472 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر48550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر41614 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے720 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 617.14 روپے پر مستحکم رہی۔