جامعہ کراچی ایم اے سال اول پرائیویٹ و ریگولر کے امتحانی نتائج کا اعلان
اکنامکس کے امتحان میں370 طلبہ میں سے صرف80 کامیاب ہوسکے،ریاضی کے امتحان میں شریک تینوں طلبہ ناکامی سے دوچار
بی اے پرائیویٹ کے امتحانی فارم 23جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،2012 کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ شرکت کے اہل نہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹر ارشداعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال اول( پرائیویٹ وریگولر) ضمنی امتحانات برائے 2012 عربی ،اکنامکس،بین الاقوامی تعلقات،انگلش ،جنرل ہسٹری، اسلامک ہسٹری، اسلامک اسٹڈیز، میتھمیٹکس، سیاسیات اورسندھی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق عربی کے امتحان میں2 طلبہ شریک ہوئے ،دونوں کامیاب قراردیے گئے،اکنامکس کے امتحان میں 370 طلبہ میں سے صرف80 طلبہ کامیاب جبکہ 290 طلبہ ناکام قراردیے گئے،طلبہ کی کامیابی کاتناسب21.62 فیصدرہا، بین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں312 طلبہ شریک ہوئے ،217 طلبہ قراردیے گئے ،کامیاب طلبہ کا تناسب 69.55 فیصد رہا،انگریزی کے امتحان میں 4 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے دوکامیاب قرارپائے ،کامیاب طلبہ کا تناسب 50 فیصد رہا ،جنرل ہسٹری کے امتحان میں3 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے ایک کو کامیاب قراردیا گیا۔
کامیاب طلبہ کا تناسب 33.33 فیصدرہا،اسلامک ہسٹری کے امتحان میں17 طلبہ شریک ہوئے،6 طلبہ کامیاب قرار دیے گئے،کامیاب طلبہ کا تناسب35.29 فیصد رہا،اسلامک اسٹڈیز کے امتحان میں21 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 10 کامیاب اور11 طلبہ ناکام قراردیے گئے ،کامیاب طلبہ کا تناسب 47.62 فیصد رہا،ریاضی کے امتحان میں شریک تینوں طلبہ ناکام قراردیے گئے ،سیاسیات کے امتحان میں 6 طلبہ شریک ہوئے 4 کامیاب 2 ناکام قرارپائے، کامیاب طلبہ کا تناسب66.67 فیصد رہا،سندھی کے امتحان میں 2 طلبہ شریک ہوئے جس میںسے ایک کامیاب قرارپایا،کامیابی کا تناسب50 فیصدرہا،اُردوکے امتحان میں5 طلبہ شریک ہوئے جس میںسے 2 طلبہ کامیاب جبکہ 3 کو ناکام قراردیا گیا،کامیاب طلبہ کا تناسب 40 فیصد رہا۔
ایم اے اکنامکس ریگولر کے امتحان میں ایک طالبعلم شریک ہواجوکامیاب قرارپایا،علاوہ ازیں ناظم امتحانات کی جانب سے بی اے پرائیویٹ کے ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان بھی کردیاگیاہے، طلبہ امتحانی فارم 23 جون تک 2800 روپے فیس برائے سال اول،دوئم اور5ہزار روپے فیس برائے (سال اول ودوئم )کے ساتھ بینک میںجمع کراسکتے ہیں، ایسے طلبہ جو 2012 کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ ضمنی امتحان 2013میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل اور ضمنی امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انھیں امتحانی فیس کے علاوہ 3ہزار روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔