عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے

لندن: پاکستانی بولر عامر جمال نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے ورکشائر کو جوائن کرلیا، وہ آنے والے میچ میں ناٹنگھم شائر کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

عامر جمال کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل کی ہیں، اس کے ساتھ وہ ٹی 20 بلاسٹ میں بھی ورکشائر کی نمائندگی کریں گے، ان کا معاہدہ جولائی کے اختتام تک کا ہے، انھیں پاکستان سے حالیہ ٹی 20 سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ عامر جمال نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا

نوجوان کرکٹر اب تک 3 ٹیسٹ اور 6 ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔