برازیل فٹبال ورلڈ کپ ماریکانا اسٹیڈیم کے گرد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

اچانک فائرنگ سے صورتحال مزید خراب، آنکھوں میں مرچوں کا اسپرے بھی کیا گیا

اچانک فائرنگ سے صورتحال مزید خراب، آنکھوں میں مرچوں کا اسپرے بھی کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ماریکانا اسٹیڈیم کے گرد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں اچانک فائرنگ سے صورتحال مزیدخراب ہوگئی۔


برازیل میں جاری ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹائن اور بوسنیا کے درمیان میچ سے قبل 250 کے قریب مظاہرین اسٹیڈیم کے قریب جمع ہوگئے، انھوں نے پولیس کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش شروع کی جس پر جھڑپیں ہوئیں، اس دوران پولیس نے آنسو گیس کے ساتھ مظاہرین کی آنکھوں میں مرچوں کا اسپرے بھی کیا، شور شرابے کے بیچ اچانک ایک گاڑی قریب رکی اور ڈرائیور نے ہوائی فائر کرنے کے بعد چلا کر مظاہرین کو وہاں سے ہٹ جانے کو کہا۔ جس سے وہاں پر موجود لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی، بعد میں مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کرنیوالا شخص دراصل سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار تھا۔
Load Next Story