لارڈز ٹیسٹ ڈرا جیت انگلش ٹیم کو چھوکر گزرگئی
اعصاب شکن مقابلہ ختم ہونے پرسری لنکاکی ایک ہی وکٹ بچی،اینڈرسن کے 4 شکار
سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکاراکے شاٹ پرگیند روکنے والے انگلش پلیئر سیم رابسن وکٹوں کو نشانہ بنانے کیلیے تیار۔ فوٹو: رائٹرز
لارڈز ٹیسٹ میں جیت انگلش ٹیم کو چھوکر گزرگئی، سری لنکا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ ڈرا کرلیا، 390 کا ہدف پانے والی مہمان ٹیم نے9 وکٹ پر 201رنز بنائے۔
انگلینڈ کے لارڈ گراؤنڈ میں جاری ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے اختتامی اوور کی پہلی گیند پر رنگاناہیراتھ کو پرائر کی مدد سے پویلین چلتا کرکے میچ میں سنسنی پیدا کی، اس موقع پر اختتامی 5 گیندوں پر میزبان ٹیم کو محض ایک وکٹ درکار تھی لیکن نئے آنے والے پلیئر نووان پردیپ انگلش بالر کے کاری وار جھیل گئے، پانچویں گیند پر ایل بی ڈبلیو کی پرزور اپیل مسترد ہوئی، اس موقع پر انگلش پلیئرز نے فتح کا جشن منانا شروع کیا لیکن سری لنکن بیٹسمین کو اندازہ تھا کہ گیند پیڈز سے قبل ان کے بیٹ سے ٹکرائی تھی جس کی توثیق ریویو پرہوگئی اور پھر پردیپ نے اختتامی گیند روک کر شکست کو ٹال دیا۔
قبل ازیں اختتامی دن انگلینڈ نے8 وکٹ 267 پر اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے سری لنکا کو کامیابی کیلیے ریکارڈ 390 رنز کا ہدف دیا، اوپنر دیموتھ کرونا رتنے (16) کے جلد میدان بدر ہونے کے بعد کمار سنگاکارا (61) اور کوشل سلوا (57) کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 98کی پارٹنر شپ بنی، کوشل سلوا کا شاندار ڈائیونگ کیچ جورڈن کی گیند پر میٹ پرائر نے تھاما ، مہیلا جے وردنے اور کپتان انجیلیو میتھیوز یکساں طور پر 18،18رنز بناکر انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچا پائے،آئی لینڈرز کا اسکور 9 وکٹ پر 201رہا، جیمز اینڈرسن نے 25رنز دیکر4 وکٹیں اپنے نام کیں، اسٹورٹ براڈ نے 3 اورکرس جورڈن نے 2پلیئرز کو آؤٹ کیا۔