احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان

اسپورٹس رپورٹر  پير 29 اپريل 2024
جو بھی ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف ایکشن ہوگا، چیئرمین پی سی بی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

جو بھی ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف ایکشن ہوگا، چیئرمین پی سی بی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 لاہور:  پیسر احسان اللہ کی انجری کے بارے میں میڈیکل پینل کی رپورٹ ایک، دو روز میں موصول ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل، بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائیگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: احسان اللہ کی انجری؛ پی سی بی نے تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب کرکٹرز اہم ہیں، فٹنس مسائل کے حل کیلیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ری ہیبلی ٹیشن سنٹر قائم کرنے کیلیے بھی کام جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔