چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل

اسپورٹس رپورٹر  پير 29 اپريل 2024
کوشش ہے ایک اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، چیئرمین پی سی بی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کوشش ہے ایک اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، چیئرمین پی سی بی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان میں میزبانی کیلیے شیڈول آئی سی سی کو ارسال کردیا گیا، جس میں بھارت کے میچز پاکستان میں ہی رکھے گئے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا، کوشش ہے ایک اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار اطمینان

انہوں نے مزید کہا کہ 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، بوجوہ ہم تاخیر کا شکار ہیں، 5ماہ میں کام مکمل کرنے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی، ہم اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔