جولائی تا مئی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 160 فیصد اضافہ
نجی سرمایہ کاری ایک ارب 58 کروڑ 89 لاکھ جبکہ پبلک انویسٹمنٹ 2 ارب 12کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک
گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں 11.5فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل
رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 160فیصد اضافہ ہوا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 3ارب 71کروڑ 16لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گیارہ ماہ میں کی جانے والی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک ارب 58کروڑ 89لاکھ ڈالر کی غیرملکی نجی سرمایہ کاری اور 2ارب 12کروڑ 28لاکھ ڈالر کی غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ شامل ہیں۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 43کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جس میں ایک ارب 42کروڑ 55لاکھ ڈالر کی غیرملکی نجی سرمایہ کاری اور ایک ارب 32کروڑ 81لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری شامل تھی۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں 11.5فیصد اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 2.5فیصد اضافہ ہوا ہے اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 36 کروڑ 19لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 133فیصد اضافے سے 22کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی۔ یورو بانڈز کی نیلامی میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ کی وجہ سے فارن پبلک (پورٹ فولیو) انویسٹمنٹ 2ارب 12کروڑ 28لاکھ ڈالر رہی۔ مئی 2014کے دوران 73کروڑ 26لاکھ ڈالر کی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جس میں 66کروڑ 98لاکھ ڈالر کی غیرملکی نجی سرمایہ کاری اور 6کروڑ 28لاکھ ڈالر کی غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ شامل ہے۔
مئی کے مہینے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 61کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی۔ اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ 42کروڑ 66لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں کی گئی۔ کمیونی کیشنز کا شعبہ 40کروڑ 64لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا جس میں 39کروڑ 64لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ٹیلی کمیونی کیشنز کے شعبے میں کی گئی۔ فنانشل بزنس کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری 14کروڑ 27لاکھ ڈالر، فوڈ سیکٹر میں 8کروڑ 75لاکھ ڈالر، کیمکلز میں 8کروڑ 52لاکھ ڈالر، پاور سیکٹر میں 3کروڑ 35لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ اور آٹو موبائل سیکٹر میں 2کروڑ 73لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔