محکمہ صحت میں عدالتی حکم عدولی جاری کئی او پی ایس افسر عہدوں پر براجمان
سیکریٹری صحت نے ملازمین کے تبادلوں و تقرریوں کے اختیارات او پی ایس پر موجود اسپیشل سیکریٹری ایڈمن کوسونپ دیے
ڈاکٹر محمد اطہر کو دوبارہ بحال کرکے اوایس ڈی بنادیا گیا، ڈاکٹر منصورعباس نے اپنے بھائی کو گریڈ 18 میں ترقی بھی دلوائی
سپریم کورٹ کے احکام کے باوجود محکمہ صحت میں متعدد افسران بدستور او پی ایس میں کام کررہے ہیں ، محکمے کے سیکریٹری نے تبادلوں و تقرریوںکے اختیارات اسپیشل سیکریٹری ایڈمن کو سونپ دیے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے سپریم کورٹ کے احکام کے باوجود محکمہ کے کئی افسران ڈپٹی سیکریٹریزکے عہدوں پر بدستورکام کررہے ہیں ، محکمے کے اسپیشل سیکریٹری ایڈمن جن کا تبادلہ کردیا ہے لیکن وہ بھی او پی ایس پر بدستورکام کررہے ہیں ،ان کی ہدایت پر تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر محمد اطہرکو دوبارہ بحال کرکے خاموشی سے اوایس ڈی بنادیا ، ان کی تنخواہ بھی جاری کرادی گئی۔
محکمہ کی گاڑی بھی دیدی گئی ، تقرری وتبادلوں کے اختیارات ملنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری ایڈمن ڈاکٹر منصورعباس نے ڈاکٹرمحمد اطہرکوبحال کرانے کیلیے احکام ایک ایس اوکے دستخط سے جاری کیے، گریڈ 18 کی تقرری کے احکام وزیر صحت کرتے ہیں، سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ میں تقرری وتبادلے کے اختیارات اسپیشل سیکریٹری ایڈمن ڈاکٹرمنصور عباس کوسونپ دیے گئے ہیں ، تقرری و تبادلوں کے احکام کرناان ہی کی ذمے داری ہے اور تبادلوں و تقرریوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹرمنصورعباس نے اپنے بھائی کوگریڈ18میں ترقی بھی دلوائی تھی ڈاکٹر منصورعباس جن کے حال ہی میں گریڈ 20میں ترقی کے احکام جاری کیے گئے تھے ، گریڈ20میں ترقی عملی طورپر اس وقت تصور کی جاتی ہے جب مذکورہ افسر کی کسی اور جگہ تعیناتی کے احکام جاری کیے جائیں لیکن منصور عباس نے گریڈ20 میں ترقی کے بعد اگلی تعیناتی اور جوائنگ نہیں دی جس کی وجہ سے ان کی ترقی کے احکام غیر موثر ہوگئے، بدستور گریڈ19میں کام کررہے ہیں ۔