رحمٰن ملک نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم نے منع کردیا،حسین نوازبھی اپنی شہریت ڈکلیئرکریں،رحمن...

وزیراعظم نے منع کردیا،حسین نوازبھی اپنی شہریت ڈکلیئرکریں،رحمن ملک(فوٹو ایکسپریس)

سینئرمشیرداخلہ رحمٰن ملک نے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دہری شہریت کے معاملے پرنوازشریف کوصرف میں ہی نظر آتاہوں۔منگل کوکراچی ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دہری شہریت کابل میرے لیے نہیں لایاگیا،برطانویشہریت ترک کرکے سینیٹ کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوچکا ہوں،سینیٹ کی رکنیت سے استعفے کے بعد اب یہ تاثرختم ہوناچاہیے کہ دہری شہریت کے قانون میں ترمیم مجھے فائدہ دینے کیلیے تھی،دہری شہریت کے ترمیمی بل کی حمایت پرالطاف حسین کا شکر گزار ہوں،

برطانوی شہریت ترک کرنے کیلیے2008 میں درخواست دی تھی صدر کے احکامات پربرطانیہ میں اپناکاروباربھی چھوڑا،میں نے وزیراعظم راجاپرویز اشرف کو مشیر داخلہ کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی لیکن وزیراعظم نے منع کردیااورکام جاری رکھنے کی ہدایت کی،لیڈرشپ کواپنے استعفے کے بارے میں آگاہ کر دیااب جو لیڈر شپ کہے گی وہ کروںگا، نوازشریف میری مخالفت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرناچاہتے ہیں،حسین نواز بھی اپنی شہریت ڈکلیئرکریں،


کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق انھوں نے کہاکہ کراچی کے حالات پہلے سے بہترہو رہے ہیں،سندھ کے نئے آئی جی فیاض لغاری ہونگے،مینار پاکستان پر ٹینٹ لگانے والے شہبازشریف وہیں پراپنے سونے کا انتظام کرلیں۔ دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے رحمٰن ملک سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے انہیں دہری شہریت کے معاملے پرسینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پرزبردست خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ رحمٰن ملک نے دہری شہریت کے معاملے پرسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے کربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سرفخرسے بلندکردیے ہیںاوراپوزیشن کولاجواب کردیا۔رحمٰن ملک نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کی بقااورجمہوری نظام کے تسلسل کے لیے الطاف بھائی کا کردار مثالی ہے ،

الطاف بھائی نے ہر آزمائش میں حکومت اورصدرزرداری کا بھرپور ساتھ دیاجس کوپیپلزپارٹی کی قیادت قدراوراحترام کی نظر سے دیکھتی ہے،رحمٰن ملک نے کہاکہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کی مضبوط اتحادی جماعت اوردونوںجماعتیں جمہوریت کی بقا کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیںگی۔انھوں نے توہین عدالت بل کی منظوری کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تعاون پرالطاف حسین کاشکریہ بھی اداکیا۔
Load Next Story