2013 میں چین سے درآمد میں انڈرانوائسنگ اورمس رپورٹنگ 33 ارب ڈالر پر پہنچ گئی
11.02ارب ڈالر کی مصنوعات چین سے برآمد ہوئیں، پاکستان میں 7.63ارب ڈالر کی درآمدات رپورٹ کی گئیں
پاکستان سے چین کو برآمدات میں بھی 55کروڑ 50لاکھ ڈالر کا فرق پایاجاتا ہے،پاکستانی کسٹم حکام کے اعدادوشمار۔ فوٹو: فائل
چین سے درآمد کی جانیو الی مصنوعات میں انڈر انوائسنگ اور مس رپورٹنگ کا حجم 2013 میں 3.3ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
چینی کسٹم حکام کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2013کے دوران چین سے پاکستان کو 11.02 ارب ڈالر کی مصنوعات ایکسپورٹ کی گئیں تاہم پاکستانی کسٹم اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں پاکستان نے چین سے 7.63 ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کی ہیں۔ اقوام متحدہ کے کماڈیٹی ٹریڈ اعدادوشمار ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ کئی سال سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت میں انڈرانوائسنگ اور مس رپورٹنگ کا حجم 1.5 ارب ڈالر تک محدود تھا تاہم سال 2013کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اب یہ حجم بڑھ کر 3.3ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ امپورٹ کی طرح ایکسپورٹ کے اعدادوشمار میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔
چینی اعدادوشمار کے مطابق 2013میں چین نے پاکستان سے 3.21ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کیں جبکہ پاکستانی کسٹم حکام کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس عرصے میں چین کو 2.65ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ اس طرح برآمدات میں بھی 55 کروڑ 50لاکھ ڈالر کا فرق پایا جاتا ہے۔ چین سے درآمدات میں زیادہ تر مس رپورٹنگ اور انڈرانوائسنگ الیکٹرک اور الیکٹرانکس مصنوعات، مشینری، مین میڈ فائبر، مین میڈ اسٹیپل فائبر، آئرن اینڈ اسٹیل، آرگینک کیمکل، پلاسٹک اور آرٹیکلز، آرٹیکلز آف آئرن اینڈ اسٹیل، فرٹیلائزرز اور ربر و ربر آرٹیکلز میں کی گئی۔
چین کے ساتھ تجارت (درآمدات) میں مذکورہ 10آئٹمز میں انڈرانوائسنگ کی مالیت 2ارب ڈالر سے زائد ہے یعنی چینی مصنوعات کی درآمدات میں پائے جانے والے 3.3ارب ڈالر میں سے بڑا حصہ ان 10آئٹمز پر مشتمل ہے۔ چین سے درآمد کیے گئے الیکٹرک اور الیکٹرانک مصنوعات کی مالیت میں 10کروڑ 40لاکھ ڈالر، مشینری کی درآمد میں 46کروڑ 40لاکھ ڈالر، مین میڈ فائبر کی درآمد میں 54کروڑ 20لاکھ ڈالر، اسٹیپل فائبر کی درآمد میں 45کروڑ ڈالر، آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات کی درآمد میں 7 کروڑ 70لاکھ ڈالر، آرگینک کیمکلز میں 2کروڑ ڈالر، پلاسٹک اور آرٹیکلز میں 13کروڑ 70لاکھ ڈالر، آئرن اینڈ آئرن اسٹیل کے آرٹیکلز کی درآمد میں 7کروڑ 50لاکھ ڈالر، فرٹیلائزر میں ایک کروڑ 70لاکھ ڈالر جبکہ ربر اور آرٹیکلز کی درآمد کے اعدادو شمار میں 11کروڑ 60لاکھ ڈالر کا فرق پایا جاتا ہے۔
چین کی طرح بھارت کے ساتھ تجارت میں بھی درآمد و برآمد کے اعدادوشمار میں فرق بھی بڑھ گیا ہے۔ سال 2012میں بھارت سے پاکستانی درآمدات اور بھارت سے پاکستان کو برآمدات کے اعدادوشمار میں 6کروڑ 10لاکھ ڈالر کا فرق تھا جو 2013میں بڑھ کر 30کروڑ 20لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی مصنوعات کی درآمد کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال بھارت سے 1.87ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ بھارتی اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس سال بھارت سے پاکستان کو 2.18 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔