ریونیو شارٹ فال کم کرنے کیلیے ٹیکس دہندگان کے ریفنڈ روکنے کا انکشاف
16 جون تک91 ارب 23 کروڑ 40لاکھ روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 6.6فیصد زیادہ ہیں
یکم جون سے 16جون 2014 تک ٹیکس دہندگان کو صرف مجموعی طور پر 44کروڑ20 لاکھ روپے کے ریفنڈ جاری کیے ہیں۔ فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے جون کے دوران ٹیکس وصولیوں کے شارٹ فال میں کمی کیلیے ٹیکس دہندگان کے ریفنڈ روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس ضمن میں ایف بی آر کے مرتب کردہ ٹیکس وصولیوں اور ریفنڈز کے اجرا کے عبوری اعدادوشمار کی ''ایکسپریس'' کو دستیاب کاپی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جون سے سولہ جون 2014 تک ٹیکس دہندگان کو صرف مجموعی طور پر 44کروڑ20 لاکھ روپے کے ریفنڈ جاری کیے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال 2012-13کے اسی عرصے میں جاری کردہ ایک ارب 13کروڑ 30لاکھ روپے کے ریفنڈ سے زیادہ ہونے کے بجائے 61فیصد کم ہیں۔ اعدادوشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں ماہ میں یکم جون سے سولہ جون تک جاری کیے جانیو الے ریفنڈز میں سے سب سے زیادہ ریفنڈانکم ٹیکس کی مد میں جاری کیے۔
اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے رواں ماہ میں سولہ جون تک انکم ٹیکس ریفنڈز کی مد میں 33کروڑ70 لاکھ روپے جاری کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کردہ 53کروڑ40 لاکھ روپے کے انکم ٹیکس ریفنڈز کے مقابلے میں 37فیصد کم ہیں جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میںآٹھ کروڑ 80لاکھ روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کردہ 53 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے مقابلے میں83 فیصدکم ہیں۔ علاوہ ازیں کسٹمز کی مد میں ایف بی آر نے ڈیوٹی ڈرا بیک کی مد میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے جاری کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کردہ چھ کروڑ نوے لاکھ روپے کی ڈیوٹی ڈرا بیک کے مقابلے میں75.4 فیصد کم ہیں۔
عبوری اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ میں سولہ جون تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کسی قسم کے کوئی ریفنڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ عبوری اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ(جون) میں سولہ جون تک91 ارب 23 کروڑ 40لاکھ روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال 2012-13 کے اسی عرصے میں حاصل ہونیوالی 85.57 ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں صرف 6.6فیصد زیادہ ہیں جبکہ رواں مالی سال میں یکم جولائی 2013 سے سولہ جون 2014تک مجموعی طور پر 2042.65ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حاصل ہونیوالی وصولیوں کے مقابلے میں15.8 فیصدزیادہ ہیں۔