آج کا ڈیجیٹل دور اور انسانی تاریخ کے ذہین ترین بچے

آج کے بچوں کی حقیقی دنیا بغیر محسوس ہوئے ڈیجیٹل دنیا میں ڈھل جاتی ہے

آج کے بچوں کی حقیقی دنیا بغیر محسوس ہوئے ڈیجیٹل دنیا میں ڈھل جاتی ہے۔ فوٹو : فائل

آج کل بچے جتنا وقت حقیقی دنیا میں گزارتے ہیں ان کا اْتنا ہی وقت ڈجیٹل دنیا میں گزرتا ہے چاہے وہ اپنے دوستوں سے ایکس باکس لائیو یا فیس ٹائم پرگپیں لگا رہے ہوں یا انسٹاگرام پر اپنے پروفائل کو دیکھ رہے ہوں۔

آج کے بچوں کی اپنی زندگی سے توقعات ان توقعات سے یکسر مختلف ہیں جو کبھی آج سے 20 برس قبل کے بچوں کی ہوا کرتی تھیں۔ یہ بچے وہ پہلی نسل ہیں جو کھلونا ٹوٹنے پر پریشان نہیں ہوتی بلکہ کہتے ہیں کہ فکر کی کیا بات ہے ہم ابھی نیا کھلونا ڈاؤن لوڈ کر لیں گے۔' دوسرے الفاظ میں آج کے بچوں کی حقیقی دنیا بغیر محسوس ہوئے ڈیجیٹل دنیا میں ڈھل جاتی ہے۔ کمپیوٹر کے دور میں بڑے ہونے والے بچوں کی نفسیات کے ماہر اور مشہور کتاب ''گروئنگ اپ ڈجیٹل'' کے مصنف ڈون ٹیپسکاٹ کہتے ہیں کہ ''موبائل دور کی نسل کے دماغ اصل میں مختلف ہیں''۔ انسانی دماغ کی تاروں کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ہم اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں۔ میری نسل کے لوگ ٹی وی دیکھتے دیکھتے بڑے ہوئے۔


اسی لیے ہم زیادہ مستعد دماغ نہیں بلکہ ہمارے دماغ چپ چاپ بیٹھ کر دوسروں کی سننے کے عادی ہو گئے ہیں لیکن آج کل کے بچے اسکول سے گھر پہنچتے ہی اپنے موبائل آن کر لیتے ہیں، ایم پی تھری پر موسیقی سننا شروع کر دیتے ہیں، اپنے دوستوں سے انٹرنیٹ پر باتیں کرتے ہیں اور وڈیو گیمز کھیلتے ہیں۔

برطانیہ میں پرائیویسی کے دفاع کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'بِگ بردر واچ' کی ڈائریکٹر ایما کار کہتی ہیں کہ 'ایک ایسے دور میں کہ جب ہماری زندگی کا ہر لمحہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور ریاست اور دوسرے ادارے ہماری ہر حرکت کو ریکارڈ کر رہے ہیں۔

ایسے دور میں یہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ ہم بچوں کو بتائیں کہ کون سی معلومات دوسروں کے ساتھ شئر کریں اور کون سی اپنے تک محدود رکھیں۔ انسانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب بچوں کو ایک ایسی چیز پر آپ سے زیادہ عبور حاصل ہے جو کہ بہت اہم چیز ہے۔ ڈیجیٹل دنیا ہمارے اداروں اور اسکولوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ مسٹر ٹیپسکاٹ اس منطق کو بالکل نہیں مانتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جب ہم ڈجیٹل دنیا کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ بات سچ ہے کہ ''آج کل کے بچے انسانی تاریخ کے ذہین ترین بچے ہیں!!!''۔
Load Next Story