ایشین ڈویژن تھری رگبی میں پاکستان اور بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
میزبان کو لبنان نے زیر کیا، فیورٹ ٹیم کو ازبکستان کے ہاتھوں شکست ہو گئی
سیکیورٹی خدشات کے باعث ایونٹ پنجاب اسٹیڈیم سے ڈی ایچ اے گراؤنڈ منتقل. فوٹو؛ فائل
ایشین ڈویژن تھری رگبی چیمپئن شپ میں لبنان نے میزبان پاکستان کو 17-3 سے شکست دے کرفائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
ازبکستان نے فیورٹ بھارت کو 23-17 سے زیر کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے کیلیے کوالیفائی کرلیا، دونوں ٹیمیں جمعے کو ٹائٹل کیلیے آمنے سامنے ہوںگی، روایتی حریفوں کے درمیان تیسری پوزیشن کا مقابلہ شیڈول ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے رگبی اسٹیڈیم لاہور میں ایونٹ کے پہلے روز لبنان نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا، فاتح ٹیم کی جانب سے سلیم الڈسوکی اورکریم جمال نمایاں اسکورر رہے، پاکستان کی طرف سے صرف کاشف خواجہ کامیاب کھلاڑی ثابت ہوئے۔
گذشتہ برس ڈویژن ٹو میں آخری پوزیشن کے باعث ڈویژن تھری میں تنزلی پانے والے بھارت نے دوسرے میچ میںکمزور حریف کے سامنے23-17 سے گھٹنے ٹیک دیے، میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے رستم ، نیمیرو اور میکسی سم لیفانٹو نے عمدہ کھیل پیش کیا، نیراج کھتری ، نیٹن دھاگراور ویکاس کھتری کی شاندار کارکردگی بھارت کے کسی کام نہ آسکی۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہاں کے ویران میدان جلد آباد ہونے والے ہیں۔ یادرہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایونٹ کو پنجاب اسٹیڈیم سے ڈی ایچ اے گراؤنڈ منتقل کردیا گیا تھا۔