دیپکا بھی ہیما مالنی کے نقش قدم پر بینک کے ایک اشتہار میں کام کرینگی

دیپکا پاڈوکون اب بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے بارے میں بتاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

دیپکا پاڈوکون اب بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے بارے میں بتاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی معروف اور خوبصورت اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے روش سے الگ بینکنگ اور اقتصادی امور سے متعلق ایک اشتہار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


دیپکا پاڈوکون اب بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے بارے میں بتاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ دیپکا بھارت کی دوسری ایسی معروف ہندی فلمی اداکارہ ہیں جنھیں فائنانس کے اشتہار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اپنے زمانے کی ڈریم گرل کہی جانے والی اداکارہ ہیما مالنی نے بینک آف راجستھان کا اشتہار کیا تھا۔
Load Next Story