اجناس کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ

خام تیل ڈیڑھ ڈالر فی بیرل،اونس سونا42ڈالر مہنگا،چاندی، پلاٹینم وپلاڈیم کے دام بھی بڑھ گئے

تانبے،ایلومینیم،لیڈ،ٹین،کلئی،جست کی قیمتیں بھی بلند،چینی کے نرخ میں 30ڈالرفی ٹن اضافہ فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
عراق میں پرتشدد واقعات میں شدت آنے، کمزور ڈالر اور چینی معاشی نمو کے امکانات کے باعث گزشتہ ہفتے عالمی منڈیوں میں خام تیل اور دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔


ایک ہفتے کے دوران لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اگست میں فراہمی کے لیے قیمت 113.29 ڈالر سے بڑھ کر 114.81 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ خام تیل کی جولائی میں ترسیل کے لیے قیمت 106.64 ڈالر سے بڑھ کر 107.26 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت42 ڈالر کے اضافے سے 1315 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 19.58 ڈالر سے بڑھ کر 20.96 ڈالر فی اونس رہی، لندن پلاٹینم اور پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1437 ڈالر سے بڑھ کر 1456 ڈالر فی اونس جبکہ پلاڈیم کے نرخ 816 ڈالر سے بلند ہو کر 829 ڈالر فی اونس ہو گئے۔

لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 6649.75 ڈالر سے بڑھ کر6779.75 ڈالر فی ٹن، ایلومینیم کی 1894 سے1841.50، لیڈ2080 سے 2146، ٹین22 ہزار600 سے 22 ہزار 650، کلئی 18 ہزار 87 سے18ہزار523اور جست کی قیمت 2083 سے بڑھ کر 2172.25 ڈالر فی ٹن ہوگئی جبکہ چینی کی عالمی قیمت 30.8 ڈالر کے اضافے سے 488.50 ڈالر فی ٹن ہو گئی۔
Load Next Story