میسی نے ارجنٹائن کو رسوائی سے بچا لیا
سپر اسٹارز سے سجی ارجنٹائن ٹیم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹی رہنے والی ایرانی سائیڈ انجری ٹائم میں چوک گئی۔
ارجنٹائن نے مقابلہ 1-0 سے جیت کر گروپ ایف میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ۔ فوٹو : اے ایف پی
KARACHI:
میسی نے اختتامی لمحات میں گول داغ کر ارجنٹائن کو رسوائی سے بچا لیا، 90 منٹ تک سپر اسٹارز سے سجی ٹیم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹی رہنے والی ایرانی سائیڈ سے انجری ٹائم میں چوک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے سپر اسٹار فٹبالرز سے سجی ارجنٹائن ٹیم کاآغاز سے ہی ڈٹ کر سامنا کیا۔ 11ویں منٹ میں میسی گیند لے کر ایرانی گول پوسٹ پر جھپٹے مگر حریف کھلاڑی اشکان ڈیجاگاہ راہ میں حائل ہوگئے، وقفے سے قبل ایرانی دفاعی لائن نے ارجنٹائن کے چند دیگر حملے بھی پسپا کئے، دوسرے ہاف میں ایرانی ٹیم زیادہ جوش کے ساتھ میدان میں اتری اور دفاعی حکمت عملی کے ساتھ حریف گول پوسٹ پر چڑھائی کی بھی کوششیں کی، رضا گھوچن نژاد اور اشکان نے ارجنٹائنی گول پوسٹ پر زوردار حملے کئے مگر وہاں موجود رومیرو نے دونوں بار انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیم کو خسارے میں جانے سے محفوظ رکھا۔ اس دوران ایران کے جاوید نکونام کو فاؤل پر یلو کارڈ کا نظارہ بھی کرنا پڑا۔
59 ویں منٹ میں میسی کا ایک اور حملہ پسپا ہوا،ان کی کک پرگیند گول بار کے قریب سے گزر گئی، ایران کے حاجی صفی کی کوشش بھی کسی کام نہیں آئی، آفیشل وقت کے دوران مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر رہا، انجری ٹائم میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار میسی کا آخر داؤ چل گیا، ان کی شوٹ پر گیندکو جال میں جاتا دیکھ کر ایرانی ڈیفینڈرز اور گول کیپر کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں مگر ان کے پاس کف افسوس ملنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
ارجنٹائن نے مقابلہ 1-0 سے جیت کر گروپ ایف میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی، پہلے میچ میں اس نے بوسنیا کو شکست دی تھی۔ ایران اور نائیجیریاکا فی الحال ایک ایک پوائنٹ ہے۔ دریں اثنا جمعے کی شب ہونڈریس اور ایکواڈور کے درمیان شروع سے ہی سخت مقابلہ ہوا، ایک موقع پر ہونڈریس کو پنالٹی ملنے کی پوری امید تھی مگر آسٹریلوی ریفری بینجمن ولیمز نے جوآن پریڈیس کی جانب سے کوسٹلی کے فاؤل کو پنالٹی کے قابل نہیں سمجھا، تھوڑی دیر بعد ایکواڈور کو سبقت حاصل کرنے کا موقع ملامگر ویلینسیا گول پوسٹ کے قریب پہنچنے کے باوجود گیند کو ہدف تک نہیں پہنچا پائے، ہونڈریس کو بھی ایک واضح چانس ملا مگر وکٹر برنارڈز بھی ناکام رہے۔
صرف چار منٹ بعد کارلو کوسٹلی نے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی،مگر ٹیم کی یہ خوشی چند لمحوں کی ہی مہمان ثابت ہوئی، تین منٹ بعد جوآن پریڈیس کی جانب سے آنے والی گیند کو ویلینسیا نے اپنے کنٹرول میں کرتے ہی جال میں پھینک دیا، یہ یہ ان کا ٹورنامنٹ کا دوسرا گول تھا۔ ہاف ٹائم سے قبل گیند پر ہاتھ لگنے کی وجہ سے ہونڈریس کا ایک گول مسترد کیا گیا۔ وقفے کے بعد دونوں جانب سے سبقت کیلیے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر پوری شدت سے حملے کیے گئے،اس دوران ہونڈریس کا ایک اور گول آف سائیڈ کی وجہ سے رد ہوا،65 ویں منٹ میں ویلینسیا نے والٹر ایووی کی فری کک پر گول کردیا، اس طرح انھوں اب تک ٹورنامنٹ میں تین، تین گول کرنے والے کریم بینزیما، روبن وین پرسی، تھامس ملر اور ارجین روبن کو جوائن کرلیا ہے۔