فٹبال ورلڈ کپ میچ فکسنگ کی روک تھام کیلئے آخری گروپ میچز پر نظر رکھی جائے گی
کئی ٹیموں کا مستقبل طے پانے کی وجہ سے غیراہم مقابلوں پر خدشات بڑھ گئے،فیفا سیکیورٹی ڈائریکٹر
میگا ایونٹ میں غیر اہم مقابلوں میں فکسنگ کے کئی واقعات منظر عام پر آتے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل
میچ فکسنگ کی روک تھام کیلیے فٹبال ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچز پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ فیفا کے سیکیورٹی چیف رالف میوشکے نے کہاکہ میگا ایونٹ میں کئی ٹیموں کا مستقبل پہلے سے ہی طے پانے کی وجہ سے غیر اہم مقابلوں پر سٹے بازی کے خدشات بڑھ گئے، کھیل کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج مقابلے مکمل ہونے سے قبل ہی کئی ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنا چکیں، نیدر لینڈز، چلی، کولمبیا اور کیمرون کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں نشست پکی ہوچکی، اگلے میچز کے نتائج بھی اسپین،آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں واپس نہیں لاسکتے، ٹیموں کے آخری گروپ میچ شروع ہونے سے قبل ہی پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن مزید واضح اور بیشتر کے مستقبل کا فیصلہ ہوچکا ہوگا، ایونٹ میں پیش قدمی کے حوالے سے غیر اہم اور رسمی کارروائی رہ جانے والے مقابلوں میں فکسنگ کے کئی واقعات منظر عام پر آتے رہے ہیں۔
فیفا سیکیورٹی ڈائریکٹر رالف میوشکے اپنی ٹیم کے ہمراہ کھیل میں کرپشن کے راستے بند کرنے کیلیے سرگرم ہوگئے ہیں۔پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے دوران نہ صرف ممکنہ گٹھ جوڑ پر مبنی نتائج بلکہ کھلاڑیوں کی مشکوک انفرادی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی، میچز کے آخری لمحات میں کھیل کی بدلتی صورتحال کے ایک ایک لمحے کو مانیٹر کرینگے تاکہ کوئی ہر دل عزیز فٹبال اور شائقین کے ساتھ دغا نہ کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ سابق کوچز پر مشتمل ٹیکنیکل اسٹڈی گروپ کے ارکان فیفا کی اضافی آنکھیں اور کان ہیں، وہ میچ فکسنگ خدشات سے آگاہ اور انھیں پکڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جنوبی افریقہ میں ورلڈ کپ 2010سے قبل 15مئی سے 11جون تک 98دوستانہ میچز کو بھی مانیٹر کیا گیا تھا جس سے سٹے بازوں کی حوصلہ شکنی ہوئی،آئندہ بھی کھیل کا دامن کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے کسی قسم کی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیںگے۔