نالوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات چلیں گے کمشنر
نالوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، شعیب احمد صدیقی
نالوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، شعیب احمد صدیقی فوٹو: ایکسپریس
شہریوں کی سہولت میں رکاوٹ بننے والے ہر شخص اور ادارے کے خلاف کارروائی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنروں کی عدالتوں میں بلدیاتی مقدمات پیش کیے جائیں گے۔
ضلعی اور بلدیاتی افسران یکجا ہوکر مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر کے تمام نالوں کی صفائی یقینی بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر نالوں پر قائم تجاوزات فوری ہٹاکر ذمے داروں کو عدالتوں میں لائیں نالوں پر قائم فیکٹریوں کو بھی ہٹایا جائے گا ان خیالات کااظہارکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا، کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے نالوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کو کارروائی میں مزاحمت پر گرفتا ر کرلیا جائے گا۔
نالوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے اب نالوں پر تجاوزات بنانے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا چند افراد کو گرفتار کیا ہے، نالوںکے قریب سے کچرا کنڈیاں ہٹاکر بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات دائر کرکے سزائیں دلائی جائیں گی، نالوں پر فیکٹریاں اور اسکول بنانے والوں اور نالوں میں ملبہ ڈالنے والوں کو نوٹس جاری کردیے اور مزید دیے جارہے ہیں نالوں کے قریب سے لیے گئے واٹر بورڈ کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ تمام اضلاع میں نالوں کے قریب سے لیے گئے پانی کے غیر قانونی منقطع کردیں گے۔
شہر کے تمام ادارے کمشنر کنٹرول روم سے رابطے میں ہیں مختلف اداروں نے فوکل پرسن تعینات کیے ہیں، انتظامیہ کی کوشش ہے کہ بارش سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے اسی لیے مختلف علاقوں میں رضا کاروں پر مشتمل ٹیمیں بھی بنادی گئی ہیں جو اپنے ضلع کے ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر کی مشاورت سے نالوں کی صفائی کرائیں گے اور نالوں کی صفائی کی مد میں انھیں ضلعی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے3، 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی نے کہا کہ اگر بارش توقع سے زیادہ ہوئی تو ممکن ہے کچھ مسائل پیدا ہوں تمام ادارے یکجا ہوکر کام پر معمور ہیں پہلی بار ضلعی انتظامیہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ ہے اور مکمل سرپرستی کررہی ہے، بلدیہ عظمیٰ کے پاس وسائل کم ہیں افسران کے پٹرول کوٹے کو کم کرکے میونسپل سروسز کی گاڑیوں کو ڈیزل مہیا کیا جارہا ہے اور گزشتہ 20دن کے دوران ان گاڑیوں کے ڈیزل کا مسئلہ پیدا نہیں ہواہے۔