رمضان المبارک میں شہریوں کے تحفظ کے بہتر انتظامات کیے جائیں آئی جی

اسنیپ چیکنگ کو موثر بناتے ہوئے اسلحہ لے کر چلنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی جائے، اقبال محمود

اسنیپ چیکنگ کو موثر بناتے ہوئے اسلحہ لے کر چلنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی جائے، اقبال محمود فوٹو: فائل

ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کے تحفظ کا غیر معمولی منصوبہ ترتیب دے کر عمل یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کی سلامتی کو ممکن بنایا جا سکے۔


آئی جی سندھ اقبال محمود نے پولیس حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم سے متاثرہ علاقوں میں خفیہ معلومات کے حصول اور تبادلوں کے سلسلے میں رینجرز اور دیگر خفیہ اداروں سے روابط بہتر بنائے جائیں، مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر نماز تراویح کے اجتماعات میں علما کرام ، ذاکرین اور شہریوں کی حفاظت کے لیے بہتر انتظامات کیے جائیں، سیکیورٹی کے لیے مساجد اور امام بارگاہوں پر باوردی اور سادہ لباس پولیس اہلکار کی تعیناتی کو ممکن بنایا جائے۔

پولیس اور رینجرز کی سطح پر مساجد ، مدارس ، امام بارگاہوں کی مرتب فہرستوں کے مطابق پولیس گشت ممکن بنایا جائے، صنعتی علاقوں ، تجارتی مراکز ، بچت بازاروں، بینکوں پر تاجر برادری اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں پولیس پکٹنگ ، پیٹرولنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو موثر بناتے ہوئے اسلحہ لے کر چلنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی جائے۔
Load Next Story