پاکستان میں تھیٹر ڈرامہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے رتنا شاہ

مجھے پاکستان آکر اچھا لگا،اکثرکراچی کی یادوں کاالبم کھولتے ہیں توبہت لطف آتاہے، اداکارہ

شوہر نصیرالدین شاہ نے اداکاری میں بہت ساتھ دیا، بھارتی اداکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

معروف بھارتی اداکارہ رتناشاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں تھیٹرڈرامے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اورلوگ تھیٹر ڈرامے کومکمل اہتمام کے ساتھ دیکھتے ہیں' مجھے پاکستان آکر اچھا لگا' اکثرکراچی کی یادوں کاایلبم کھولتے ہیں توبہت لطف آتا ہے۔


ان خیالات کااظہارانھوںنے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انکاکہناتھاکہ ضیامحی الدین سے مل کراچھالگا' ان سے بہت کچھ سیکھنے کابھی موقع ملا' وہ بڑے انسان ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی اداکارہ رتناشاہ کاکہناتھاکہ کے مشکل کرداروں کوآسانی سے پیش کرناہی فن ہے' عصمت چغتائی کے ناولوں کو ڈرامائی شکل میں پیش کرنے کا تجربہ بہت اچھارہااوریہ کھیل پوری دنیامیں پسندبھی کیے جارہے ہیں۔ انکامزیدکہناتھاکہ لوگ کہتے ہیں کہ میاں بیوی دونوں فنکارہوں تومشکل ہوتی ہے' مجھے کبھی ایسا نہیں لگا' نصیرالدین شاہ نے میراہمیشہ بہت ساتھ دیاہے۔
Load Next Story