ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے آسٹریلوی ہائی کمشنر پاکستان کا ہاتھ بٹائیں گے

امید ہے کہ ورلڈ کپ2015 کے فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا، پیٹر ہاورڈ

کرکٹ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم ہوسکتے ہیں، پیٹر ہاورڈ فوٹو: فائل

آسٹریلوی ہائی کمشنر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ہاتھ بٹائیں گے، پیٹر ہاورڈ نے آئندہ برس آسٹریلیا کے چند کھلاڑیوں کو یہاں کا دورہ کرانے کا اعلان کردیا۔


کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر پیٹر ہاورڈ نے کہا کہ ہم سب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے خواہاں ہیں، آسٹریلوی ٹیم کو بھی یہاں پر کھیل کر لطف آئے گا کیونکہ یہاں کے شائقین کھیل کو سمجھتے ہیں۔ وہ جب بھی وطن واپس جاتے ہیں کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا ضرور کہتے ہیں لیکن ان کی جانب سے ہر مرتبہ سیکیورٹی خدشات کا عذر پیش کیا جاتا ہے، وہ بھیہان کی اس بات کو سمجھتے ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ وہ آئندہ برس پاکستان میں چند کرکٹرز کو لانے کی کوشش ضرور کریں گے تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے یہاں کی صورتحال کو دیکھ سکیں، اس سے مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں کہا کہ کرکٹ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم ہوسکتے ہیں، انہیں امید ہے کہ ورلڈ کپ2015 کے فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی جبکہ آئرلینڈ و نیدرلینڈز جیسی ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بھی مدعو کرنے کی کوششیں بھی کراچی ایئرپورٹ پر حملے سے متاثر ہوچکی ہیں۔
Load Next Story